
بھارتی فوج کی کرپشن کا نیا بھانڈا پھوٹ گیا !
بھارتی فوجیوں کی کرپشن کا ایک اور بھانڈا پھوٹ گیا
بھارتی فوج نے کرپشن کی ایک نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے مفت شراب بھی مارکیٹ میں فروخت کرنا شروع کردی۔
بھارتی فوجیوں کی کرپشن اور عیاشیوں کے حوالے سے ہر روز ایک ایسی خبر منظر عام پر آجاتی ہے کہ سب ششدر رہ جاتے ہیں، چاہے وہ سپاہیوں کی بیویوں سے بدسلوکی اور جنسی ہراسانی ہو یا تین بھارتی افسران کی کارگل جنگ میں کفن کی خریداری میں کرپشن ہو۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا میں بھارتی فوجیوں کے حوالے سے یہ خبر زیرِ بحث ہے کہ فوجیوں کو مفت ملنے والی شراب کو مارکیٹس میں بیچ کر پیسے کمائے جا رہے ہیں۔
علاوہ ازیں بھارتی فوجی افسران نے انکم ٹیکس کم ادا کرنے کیلئے بھی قانون سازی کرلی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی افواج میں گزشتہ 13 سالوں میں اب تک 1080کرپشن کےاسکینڈلز سامنے آچکے ہیں۔
اس اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد بھارتی عوام کا موقف ہے کہ کرپشن اور عیاشیوں کے نشے میں دھت بھارتی فوج دوسرے ممالک سے مقابلہ کرنے کے قابل نہیں رہی ہے۔