تازہ ترینخبریںدنیا

امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس سے کوکین برآمد

امریکی صدر جوبائیڈن کی غیر موجودگی کے دوران وائٹ ہاؤس سے ملنے والا سفید پاؤڈر منشیات نکلی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس سے گزشتہ اتوار کو ملنے والا سفید پاؤڈر منشیات (کوکین) تھی۔

رپورٹس کے مطابق سیکرٹ سروس ایجنٹس کو سفید پاؤڈر اتوار کو ویسٹ ونگ کے علاقے سے مقامی وقت کے مطابق رات 8:45 پر ملا تھا جہاں عام لوگوں کی رسائی بھی ہوتی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے فوری بعد ایمرجنسی سروسز کے اہلکار بھی سفید پاؤڈر کو ٹیسٹ کرنے کے لیے پہنچ گئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق پاؤڈر کے ابتدائی ٹیسٹ کے بعد پتا چلا کہ یہ منشیات (کوکین) تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے وقت امریکی صدر جوبائیڈن وائٹ ہاؤس میں موجود نہیں تھے۔

امریکی صدر کی سیکیورٹی کی ذمے دار ایجنسی نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ سفید پاؤڈرکو مزید جانچ کے لیے بھیجا گیا تھا اور اس کے وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے کی وجہ اور طریقے کی تحقیقات زیر التوا ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ویسٹ ونگ وائٹ ہاؤس کا وہ حصہ ہے جو صدر کی رہائش گاہ اور ایگزیکٹو مینشن سے منسلک ہے۔ اوول آفس، کیبنٹ روم، پریس روم اور صدر کے عملے کے ارکان کے دفاتر بھی یہیں واقع ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس جگہ پر متعدد لوگ آتے جاتے اور کام کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button