تازہ ترینجرم کہانیخبریں

فرسٹ ایئر کی طالبہ کو اغوا کرکے 6 لاکھ میں بیچنے والے تمام ملزمان گرفتار

فرسٹ ایئر کی طالبہ کو اغوا کے بعد 6 لاکھ میں بیچنے میں ملوث تمام ملزمان گرفتار کرلیا گیا، متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ملزمان اکیڈمی سے واپسی پر گاڑی میں اغوا کرکے لے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع میں حافظ آباد میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کو اغوا کے بعد 6 لاکھ میں پیچنے کے معاملے پر ترجمان پولیس نے بتایا کہ طالبہ کو اغوا میں ملوث تمام ملزمان گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے حافظ آباد کے نواحی علاقے میں ملزمان نے مبینہ طور پر طالبہ کو اغوا کے بعد 6 لاکھ میں فروخت کردیا تھا، جہاں پر لڑکی کے ساتھ زیادتی کی گئی جبکہ پولیس لڑکی اور والدین پر خاموش رہنے کے لئے دباؤ ڈالتی رہی۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے طالبہ کو اغوا کے بعد فروخت کرنے کا نوٹس لے لیا اور ڈی پی او سے جواب طلب کیا تھا۔

متاثرہ لڑکی بیان دیا کہ ملزمان اکیڈمی سے واپسی پر گاڑی میں اغواکرکے لےگئے اور مجھے 6لاکھ میں بیچا، ملزمان نے تشدد کیا، سر کے بال بھی کاٹ دیے اور میرے ساتھ زیادتی بھی کرتے رہے۔

متاثرہ خاندان نے کہا کہ پولیس نے ملزمان پکڑے نہ میڈیکل کروایا اور ملزمان سے صلح نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتی رہی۔

والدین نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ملزمان بااثر ہیں پولیس کارروائی نہیں کر رہی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button