تازہ ترینخبریںپاکستان

تلور اور دیگر نایاب پرندوں اور جانوروں کے شکار پر پابندی عائد

 بلوچستان میں تلور اور دیگر نایاب پرندوں اور جانوروں کے شکار پر پابندی عائد کردی گئی اور افسران واہلکاروں پر جنگلی حیات کا تحفظ لازم قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے نایاب پرندوں اورجانوروں کے تحفظ کیلئے اقدام اٹھاتے ہوئے بلوچستان تلوراور دیگر نایاب پرندوں اور جانوروں کے شکار کیلئے ممنوع قرار دے دیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں تلور سمیت دیگر پرندوں کا شکار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

عبدالقدوس بزنجو نے تمام ڈپٹی کمشنروں اورمحکمہ جنگلات کے افسران واہلکاروں پر جنگلی حیات کا تحفظ لازم قراردیا۔

میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ شکار کی اطلاع ملی تو اس ضلع کے ڈی سی اورمتعلقہ عملہ کیخلاف کارروائی ہوگی، بلوچستان کو جنگلی حیات کے لیے محفوظ خطہ بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button