انتخاباتتازہ ترینخبریں

آزاد کشمیر الیکشن: 2 سیاسی جماعتوں کے حامیوں میں جھگڑا، پولنگ بند

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 15 باغ ٹو میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

کوٹیڑہ مست پولنگ اسٹیشن پر دو سیاسی جماعتوں کے حامیوں میں جھگڑا ہو گیا جس کی وجہ سے پولنگ کے عمل کو بند کر دیا گیا ہے۔

پولیس کی اضافی نفری کوٹیڑہ مست پولنگ اسٹیشن پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایل اے پندرہ باغ ٹو میں ضمنی انتخاب سابق وزیرِ اعظم سردار تنویر الیاس کی عدالتی فیصلے میں نااہلی کے نتیجے میں خالی ہوئی نشست پر ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button