تازہ ترینخبریںدنیا

بھارت : بیوی نے امدادی رقم وصول کرنے کے لیے زندہ شوہر کو مردہ ظاہر کر دیا

بھارت ٹرین حادثے میں ہلاک افراد کے لیے حکومت کی جانب سے امدادی رقم وصول کرنے کیلئے بیوی نے شوہر کو مردہ ظاہر کر دیا۔

حادثے کے بعد بھارت میں سوگ کا سماں ہے جبکہ حکومت کی جانب سے مرنے والوں کے لواحقین کیلئے 5 لاکھ روپے کی امدادی رقم کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

تاہم ایک خاتون نے ٹرین حادثے میں ہلاک افراد کی امدادی رقم وصول کرنے کے لیے اپنے زندہ شوہر کو مردہ ظاہر کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کٹک ضلع کی ایک خاتون نے اڑیسہ ٹرین حادثے کے متاثرین کے لیے اعلان کردہ امدادی رقم وصول کرنے کیلئے جعلی دستاویزات پیش کرکے اپنے زندہ شوہر کو مردہ قرار دینے کی کوشش کی۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب خاتون کے شوہر وجے دت نے خود اس سلسلے میں منی بندھا پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button