تازہ ترینخبریںسیاسیات

سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ کے متعلق اہم خبر !

سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ کے متعلق اہم خبر !

عدالت نے سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہیٰ کیخلاف اینٹی کرپشن کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روز کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا.

اس سے قبل پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ یہی وقت ہے جب کوئی کسی کا ساتھ دیتا ہے، میرے گھر کا بچہ بچہ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ میری لیگل ٹیم بہت مضبوط ہے، سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہوں۔

پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم ایک ناکام شعبہ ہے، کوئی ایک کام بتادیں جو انہوں نے پورا کیا ہو۔ میرے گھر کا بچہ بچہ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہے، آنے والے وقت میں پنجاب صرف پی ٹی آئی کا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میری تمام ادویات بند کی ہوئی ہیں مجھے سونے نہیں دیتے۔ جتنی مرضی کیسز بنالیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہم حق سچ کی آواز کو بلند کر رہے ہیں، سب کو معلوم ہے کہ مقدمات کے پیچھے کون ہے۔

ان مزید کہنا تھا کہ مقدمات درج کروانے والوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم فوج کے ساتھ ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمارا ان لوگوں سے کوئی لینا دینا نہیں جو فوج کے خلاف ہیں۔ ہمارے ساتھ بیٹھیں اور بتائیں کہ ملک کو آگے کیسے بڑھانا ہے۔ جہاں ہم غلط ہوئے ہم اپنی اصلاح کریں گے، فوج ہمارا ادارہ ہے ہم اس کے ساتھ ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button