تازہ ترینخبریںسیاسیات

پی ٹی آئی چھوڑنے والے ہم خیال اراکین نے نیا گروپ بنا لیا

پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے ہم خیال اراکین نے نیا گروپ بنا لیا ہے اور ڈیموکریٹس کے نام سے نئے گروپ کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے ہم خیال اراکین نے نیا گروپ بنا لیا ہے اور ڈیموکریٹس کے نام سے نئے گروپ کا اعلان کر دیا ہے، ڈاکٹر مراد راس اور ہاشم ڈوگر کی زیر صدارت اجلاس میں گروپ کا نام فائنل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ گروپ کے اجلاس میں ہم خیال اراکین جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ فی الحال نہیں جائیں گے اور ڈیموکریٹس کے نام سے اپنی الگ شناخت رکھیں گے تاہم الیکشن کمیشن میں اس گروپ کو رجسٹرڈ نہیں کرایا جائے گا جب کہ گروپ میں آنیوالے اراکین کی شناخت بھی فی الحال ظاہر نہیں کی جائیں گی۔

اس حوالے سے اس گروپ کے اہم رکن ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ وہ اپنی الگ گروپ کی حیثیت سے اپنی شناخت بنائیں گے۔ سب لوگوں سے رابطے میں ہیں تاہم ڈیموکریٹس گروپ ق لیگ، پی پی پی اور مسلم لیگ ن میں بھی شمولیت اختیار نہیں کرے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button