تازہ ترینخبریںسیاسیات

جہانگیر ترین کی مجوزہ نئی پارٹی کا نام سامنے آگیا

جہانگیر ترین جو موجودہ سیاسی تناظر میں ایک نئی سیاسی جماعت بنانے کے لیے کوشاں ہیں ان کی نئی پارٹی کا مجوزہ نام سامنے آگیا ہے۔

9 مئی واقعات کے بعد پی ٹی آئی میں اندرونی خلفشار اور رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے کے بعد تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین اپنی نئی سیاسی جماعت کے قیام کے لیے سرگرم ہیں اور لاہور واسلام آباد میں کئی اہم ملاقاتیں ہوچکی ہیں جب کہ ان کی جانب سے 70 سے زائد اراکین کی حمایت کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔

اب ان کی نئی مجوزہ پارٹی کا نام بھی سامنے آگیا ہے اور ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے زیادہ تر رہنماؤں نے نئی سیاسی جماعت کے لیے جس نام کی تجویز دی ہے وہ ’’پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی‘‘ ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت نئی سیاسی جماعت کے لیے تین ناموں پر غور جاری ہے اور نئی پارٹی کا نام کیا ہوگا؟ اس حوالے سے حتمی فیصلہ جہانگیر ترین ہی کریں گے۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ جہانگیر ترین نے لیگل ٹیم کو پارٹی رجسٹریشن کیلیے فوری اقدامات کا ٹاسک بھی دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں آئندہ ہفتے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد الیکشن کمیشن کو درخواست دی جائے گی۔

جہانگیر ترین آج بھی مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور امکان ہے کہ آئندہ تین سے چار روز میں وہ اپنی نئی پارٹی کا باضابطہ اعلان کر دیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button