انتخاباتتازہ ترینخبریں

عام انتخابات میں ملکی و غیرملکی مبصرین سے متعلق پلان تیار

الیکشن کمیشن نے انتخابات میں مبصرین کی شرکت کو سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کر دیا۔

ذرائع کے مطابق عام انتخابات میں ملکی و غیرملکی مبصرین سے متعلق پلان تیار کر لیا گیا۔ الیکشن کمیشن نےمبصرین سے متعلق پلان کی اصولی منظوری دے دی۔

عام انتخابات میں غیرملکی مبصرین کو باضابطہ دعوت نہیں دی جائےگی۔ انتخابات کے مشاہدے کیلئے مبصرین وزارت داخلہ سے کلیئرنس کرائیں گے۔

مبصرین بیرون ملک پاکستانی مشنز میں درخواست دیں گے۔ وزارت داخلہ 4 ہفتےمیں غیرملکی مبصرین کو سیکیورٹی کلیئرنس دیں گے۔

پلان کےتحت غیرملکی مبصرین کو90 روزتک پاکستان میں رہنےکی اجازت ہوگی۔ غیرملکی مبصرین دوران الیکشن اپنے خیالات کا اظہار نہیں کرسکیں گے۔

انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد غیرملکی مبصرین بیانات دے سکیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button