تازہ ترینخبریںپاکستان

آٹھ کلو وزنی بم ناکارہ، شہر بڑی تباہی سے بچ گیا

صوبہ کے پی میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریمورٹ کنٹرول بم ناکارہ بنادیا ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق تھانہ منڈاں کی حدود میں آٹھ کلو وزنی ریمورٹ کنٹرول بم کو ناکارہ بنایاگیا ہے، بم سڑک کنارے نصب تھا۔

بی ڈی ایس کے مطابق بم کے ساتھ پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر اور بال بیرنگ لگائےگئےتھے تاہم سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی گنڈاپورگروپ کے اہم دہشت گرد کو ٹھکانے لگایا تھا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گرد سی ٹی ڈی، پولیس،سیکیورٹی فورسزپرآٹھ حملوں میں مطلوب تھا، ہلاک دہشت گرد کےقبضے سےاسلحہ اوردستی بم برآمد ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button