تازہ ترینخبریںسیاسیات

اینکر پرسن کرن ناز نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

 

سماء ٹی وی کی سینئیر اینکر پرسن کرن ناز نے اپنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عمران خان پر تنقید کرتے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا ۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان مقبول ترین لیڈر ہیں آج الیکشن کروایا جائے تو پاپولر ووٹ عمران خان کو پڑے گا۔شاید یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ انسانوں کی جگہ ڈنڈے بھی کھڑے کردئیے جائیں تو بڑی تعداد میں ووٹ عمران خان کا ہو۔لیکن عمران خان خود کہاں کھڑے ہیں؟ اصولوں کے کس معیار پر ہیں ؟

پارٹی رہنماء تو سائڈ پر رکھئیے جن کارکنان کو زمان پارک میں دن رات شیلڈ بنائے رکھاکہ پولیس نہ چُک لے۔آج خود کو پھنستے دیکھا تو انہی کارکنان کے گلے ڈال کر خود دامن بچا گئے۔خان صاحب دودھ کا دھلا تو اس ملک میں کوئی لیڈر نہیں آیا لیکن آپکا لیول کچھ اور ہی ہے۔

مجھے گرفتار کیا گیا تو پھر ایسا ہی ری ایکشن آئے گا کہنے والے کہتے ہیں کہ نو مئی کو جو کچھ ہوا مجھے کیا معلوم ؟ دیگر رہنماء اور کارکنان ذمہ دار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button