تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

پیمرا پالیسی پر عمران خان کا ردعمل

عمران خان کے خلاف پیمرا پالیسی پر عمران خان کا ردعمل سامنے آ گیا ۔

پاکستان میں بدھ کی رات کو الیکٹرانک میڈیا کو ریگولیٹ کرنے والے ادارے پیمرا کا ٹی وی چینلز کو بھیجا گیا ایک ہدایت نامہ منظر عام پر آیا جس میں کہا گیا کہ ’ریاست مخالف جذبات کو فروغ دینے اور وفاقِ پاکستان اور ریاستی اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش کرنے‘ جیسی سرگرمیوں کی نہ صرف مذمت کی جانی چاہیے بلکہ ایسے افراد کا میڈیا پر ’بائیکاٹ‘ بھی کیا جانا چاہیے۔ جس کے مطابق چئیر مین تحریک انصاف عمران کی تصویر اور نام نشر کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

چئیر مین تحریک انصاف عمران خان کا اس بارے میں کہنا ہے کہ میں سوچ رہا ہوں اگر میرا نام ٹی وی چینلز پر نہیں لے سکتے تو پھر اب ٹی وی چینلز پر گفتگو کیا ہو گی ؟
ان کا کہنا ہے کہ پیمرا پالیسی کا تو یہ مطلب ہوا کہ مریم نواز کی تقاریر بھی سب ٹی وی چینلز پر نشر نہیں کی جا سکتی کیونکہ ان کی کوئی ایسی تقریر نہیں ہے جس میں وہ میرا نام نہ لیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button