تازہ ترینخبریںپاکستان

پاکستان میں سالانہ دو کےٹو پہاڑ کے مساوی کچرا پیدا ہو رہا ہے

وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سالانہ دو کےٹو پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے۔

لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ فرانس میں کلائمٹ فنانسنگ کیلئے کانفرنس جون میں ہو گی، عالمی مالیاتی ادارےاسلئےبنائے گئےکہ ترقی پذیرملکوں کی معاونت کریں۔

شیری رحمان کے مطابق پاکستان نے کوپ 27میں ایک موقع حاصل کیا اور ایک گروپ کو متحدہ کیا پاکستان ماحولیاتی آلودگی کے اہداف کو حاصل کرلےگا پاکستان کاعالمی سطح پر آلودگی میں کوئی کردار نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ مالیاتی نظام کلائمنٹ فنانس اہداف کےلئے موزوں نہیں ہے ماحولیاتی تبدیلی سے بچاو کے منصوبوں کیلئے ہزاروں ارب ڈالر کی ضرورت ہے بھارت ہمارے پڑوس میں ایک بڑا آلودگی پھیلانے والا ملک ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پلاسٹک کو عالمی سطح پر ختم کیا جارہا ہےپاکستان کوبھی پلاسٹک ختم کرنا ہو گا پلاسٹک ہمارے سمندروں میں جا رہا ہے پاکستان میں سالانہ دو کےٹو پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button