تازہ ترینجرم کہانیخبریں

ویڈیو، معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا جنسی درندہ گرفتار

انوسٹی گیشن ٹیم تھانہ جیکسن کی کاروائی میں معصوم بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے اور زیادتی کی کوشش کرنے والا جنسی درندہ گرفتار کر لیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق تفتیشی ٹیم تھانہ جیکسن نے SIO انسپکٹر غزالہ پروین کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے 5 سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے جنسی درندے کو گرفتارکر لیا ہے

گرفتار ملزم سبحان ولد مہتاب نے 5 سالہ بچی انادیہ کو جیکسن کے علاقے میں واقع بلڈنگ لے جا کر نازیبا حرکات کی اور زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی

ملزم کی بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے CCTV فوٹیج سامنے آئی تھی جس پر بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 143/2023 بجرم دفعہ 376/511 ت پ درج کیا گیا تھا

بچی کے بیان کے مطابق ملزم بہانے سے اسے بلڈنگ میں لے گیا جہاں سیڑیوں پر اس کے ساتھ نازیبا حرکات کی بچی کے رونے پر ملزم وہاں سے بھاگ گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button