تازہ ترینخبریںدنیا

امریکا میں الیکٹریشن کی 10 لاکھ ملازمتیں

امریکا کو اپنے ماحولیاتی مقاصد کے لیے 10 لاکھ الیکٹریشن درکار ہیں۔

ری وائرنگ امریکا کے مطابق امریکا کو 2035 تک کاربن آلودگی سے پاک بجلی کے منصوبے کے تحت سولر پینل نصب کرنے، الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشن بنانے اور ہیٹنگ پمپ لگانے کے لیے 10 لاکھ الیکٹریشن درکار ہیں۔

بیورو آف لیبر کے اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں امریکا میں ایک الیکٹریشن کی سالانہ تنخواہ تقریبا 60 ہزار ڈالر سے زیادہ تھی، اور دیگر تمام شعبوں میں یہ تنخواہ 45 ہزار ڈالر کے قریب تھی، جب کہ ماہر الیکٹریشن اس سے بھی زیادہ کماتے ہیں۔

امریکا میں بجلی کا کام کرنے والے لوگ زیادہ تر مرد ہیں، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف 2 فی صد الیکٹریشن خواتین ہیں، تاہم بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق اس شعبے کو کام کرنے والوں کی شدید کمی کا سامنا ہے، کیوں کہ اب امریکا ایندھن کی بجائے گاڑیوں اور عمارات کو بجلی سے چلانے پر کام کر رہا ہے۔

ریوائرنگ امریکا سے تعلق رکھنے والے محقق سیم کیلیش کا کہنا ہے کہ آنے والی دہائی میں الیکٹریشن کے شعبے میں سالانہ 80 ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی۔ واضح رہے کہ انفلیشن ریڈکشن ایکٹ کے تحت امریکا میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کو فروغ دینے اور گھروں کو بجلی پر منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین کو بھی اس شعبے میں لا کر کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button