تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

مسافر نے اڑتے طیارے کا دروازہ کھول دیا

کوریا میں ایشیانا طیارے کے مسافر نے ڈیگو ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے قبل ہی جہاز کا دروازہ کھول دیا۔ جس پر پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔

ایشیانا کے ترجمان نے بتایا کہ ایئربس A321-200 کا ایمرجنسی ایگزٹ لینڈنگ سے 2 یا 3 منٹ قبل کھولا گیا، اس وقت تمام مسافر سیٹ بیلٹ پہنے ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ محفوظ رہے۔

طیارہ جزیرے جیجو سے ایک گھنٹے کی پرواز کے بعد ڈیگو ایئرپورٹ پر اُترنے والا تھا جس وقت اس کا دروازہ کھولا گیا تاہم طیارہ بحفاظت لینڈ کروالیا گیا۔

دوسری طرف ڈیگو فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ طیارے میں سوار کچھ مسافروں کی حالت غیر ہوگئی تھی، انہیں سانس لینے میں دشواری پیش آرہی تھی، جس کے باعث انہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button