تازہ ترینخبریںسیاسیات

اسٹیبلشمنٹ نے پنجاب میں دو نئی جماعتیں کھڑی کرنے کا فیصلہ کرلیا

پنجاب میں ایک بار پھر نئی سیاسی انجینئیرنگ کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ صحافتی حلقوں میں یہ خبر گرم ہے کہ پنجاب میں دو نئی سیاسی جماعتیں بنا کر اگلے الیکشن کی بساط بچھائی جائے گی۔

اس حوالے سے جیو نیوز کے پروگرام ’رپورٹ کارڈ‘میں بھی گفتگو سامںے آئی ہے۔ جس میں حسن نثار٬ ارشاد بھٹی سمیت دیگر تجزیہ کاروں نے کہا کہ خبریں ہیں اسٹیبلشمنٹ نے پنجاب میں دو نئی سیاسی جماعتیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تجزیہ کاروں نے کہا کہ ایک جماعت جہانگیر ترین کی ہوگی جب کہ دوسری مائنس عمران خان پی ٹی آئی ہوگی۔ ہاد رہے کہ 2018 کے الیکشن سے قبل یہی حکمران جماعت کے ساتگھ پنجاب میں ہوا تھا جس کے بعد ن لیگ کو چیلنج کرنے کے لئےپی ٹی آئی کے ساتھ ٹی ایل پی٬ سندھ میں ایم کیو ایم کو برابر کرنے کے لئے پاک سر زمین پارٹی اور بلوچستان میں باپ پارٹی کو منظر عام پر لایا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button