
بنوں میں پالتو کتے کو مارنے پر مالک نے ایک شخص کو قتل کر کے لاش کو آگ لگادی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے شہری کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو آگ لگائی اور لاش کو پولیس کے حوالے کرنے سے بھی انکار کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے کے بعد ملزم مارا گیا جس کے بعد دونوں لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق اس واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔