تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

ڈائیلاگ کی کوشش کرتا ہوں اگلےدن اور سختی شروع ہو جاتی ہے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جب بھی ڈائیلاگ کی کوشش کرتا ہوں اگلےدن اور سختی شروع ہو جاتی ہے چاہتا ہوں بات سے مسائل حل ہو جائیں اگلےدن مزید مقدمے بن جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کیا کوئی چاہے گا کہ اس کے اپنے ملک کی فوج کمزور ہو، فوج کمزور ہوتی ہےتو مطلب ملک کمزور ہوتا ہے، ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے ان کے پاس کوئی روڈمیپ نہیں ہے آج تنخواہ دارطبقہ تکلیف میں ہے،غریب کی کمرٹوٹ گئی ہے روپےکی قدرجس طرح گررہی ہےمہنگائی کا عذاب آنے والا ہے انڈسٹریاں بندہورہی ہیں،کسانوں کوپیسہ نہیں مل رہا تو ظاہر ہے پیداوار گرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کون ہےجو 9مئی کے واقعات کی مذمت نہیں کرتا، 9 مئی واقعات کا عدالت میں پتہ چلا تو چیف جسٹس کےسامنےمذمت کی، کیاہم نےکبھی کہاہےکہ 9مئی کےواقعات کی مذمت نہیں کرتے 9مئی کی تحقیقات کیےبغیرپی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیاگیا تحقیقات کیے بغیر 9مئی کے واقعات کی آڑ لےکر پی ٹی آئی کو کرش کیا جا رہا ہے لاہورمیں چلیں واقعات ہوگئےکراچی میں پی ٹی آئی والوں کو کیوں پکڑ رہے ہیں اب جبری طلاقیں ہو رہی ہیں زبردستی پارٹی چھڑوائی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں اس سےکم حالات تھےجو لوگ سڑکوں پر آگئے لوگ اس لیےنہیں نکل رہےکیونکہ الیکشن سے امید لگا کر بیٹھے ہیں لوگ کہتے ہیں الیکشن آنے دیں پھر ان کو مزا چکھائیں گے یہاں یہ سوچ ہےکہ کسی طرح پی ٹی آئی کرش کردیں پھرالیکشن کرائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button