تازہ ترینخبریںسیاسیات

جماعت اسلامی کا ملک بھر میں فوری عام انتخابات کرانے کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پورے ملک میں فوری عام انتخابات کا انعقاد کیا جائے، ملکی مسائل کا حل الیکشن میں ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم یا پی ٹی آئی کو100بار بھی حکومت ملے تو بھی یہ لوگ ملک ٹھیک نہیں کرسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف عام انتخابات کا انعقاد ہی ملک کو موجودہ مسائل اور بحران سے نکال سکتا ہے، لہٰذا پورے ملک میں فوری عام انتخابات کا انعقاد کیا جائے۔

سراج الحق نے کہا کہ اتنے وسائل کے باوجود ہم مقروض قوم بن گئے ہیں، ایک ہزار کلومیٹر ساحل اور زرعی ملک کے باوجود غربت ناچ رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے موجودہ حکومت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں کہنا چاہتا ہوں کہ آئندہ بجٹ میں سودی نظام کے خاتمے کا اعلان کریں۔

آج بنگلادیش، افغانستان اور بھارت کی کرنسی ہم سے کہیں بہتر ہے، قوم سے کہتا ہوں کہ ان کی آپس کی لڑائی صرف اقتدار کے لیے ہے، اس حکومت کو مزید وقت دیا گیا تو مسائل میں اضافہ ہوگا،

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان 24کروڑ عوام کا ملک ہے جو ایک نظریے کی بنیاد پر وجود میں آیا، 75سال سے یہاں ہر تجربہ ناکامی سے دوچار ہوا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button