تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والے سرائیکی سنگر کے مشہور گانے کی داستان

سوشل میڈیا پر وائرل ہو کر رات و رات اپنے گانے ( مچھلی پلا کھلاؤں تجھے , سندھو دریا کے کنارے ) کی وجہ سے سپر سٹار بننے والے ممتاز مولائی نے اپنے وائرل ہونے کی داستان سنا دی ۔

ممتاز مولائی نے جیو نیوز کی اینکر پرسن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوۓ بتایا کہ انہوں اپنے اس گانے میں سندھ کی تقافت اور مہمان نوازی کا عکس پوری دنیا کے سامنے بیان کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ کی ثقافت اور مہمان نوازی ہمیں ہمارے آباؤاجداد سے ورثے میں ملی ہے ۔

اپنے گانے کی داستان کے بارے میں بات کرتے ہوۓ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے استاد محترم کی اجازت لیکر صبح کے وقت گانے کی آڈیو ریکارڈنگ کی جبکہ شام کے وقت ایک گھنٹے کے مختصر سے وقت میں ڈائریکٹر راجا ربانی کی مدد سے گانے کی ویڈیو ریکارڈ کی اور پھر ایڈیٹنگ کی اور گانا اپلوڈ کر دیا گیا ۔ اور جب میں اگلے دن سو کر اٹھا تو میرا گانا وائرل ہو چکا تھا ۔

انہوں نے اس بارے میں مزید گفتگو کرتے ہوا کہا کہ جب میں اپنے استاد محترم ” عرفان سمو ” سے اجازت لینے گیا تو انہوں نے پہلے ہی پیشنگوئی کر دی تھی کہ تمھارا یہ گانا وائرل ہو گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button