تازہ ترینخبریںپاکستان

9 مئی کو تحریک انصاف کی جانب سے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی پلاننگ کا انکشاف

پی ٹی آئی کے سابق وزیر اور اسٹیبلشمنٹ سے استوار رابطے رکھنے کے حوالے سے معروف سیاستدان فیصل واوڈا نے تحریک انصاف کی جانب سے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی پلاننگ کا انکشاف کیا ہے۔ایک پروگرام میں شریک فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کے 11 لوگ 8 مئی سے 9 مئی تک میرے گھر تھے، ان لوگوں کو یہ ہدایت کی جارہی تھی کہ وہ اسلام آباد میں آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹر بھی جائیں۔ فیصل واوڈا نے کہا میں نے ان سے کہا اگر آپ نے ایسا کیا، اور آپ میرے گھر ہوئے تو میرے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں ہوگا سوائے قانون کو اطلاع دینے کے، جس پر ان 11 افراد نے جواب میں کہا کہ ہم نہ اس چیز کا حصہ بننا چاہتے ہیں، نہ بنیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی فیصل واوڈا کئی انکشافات کرچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button