تازہ ترینخبریںپاکستان

14مئی کو انتخابات کا حکم، الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست پر سماعت جاری

پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کے حکم پر الیکشن کمیشن کی نظرثانی کی درخواست پر سماعت شروع ہو گئی۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے۔

جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر بینچ میں شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت کا جواب ابھی ملا ہے، پی ٹی آئی نے تحریری جواب جمع نہیں کرایا۔

وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی جواب پہلے سے مجھے فراہم نہیں کیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے سوال کیا کہ کیا ہم آپ کی مدد کریں کہ جوابات میں کیا کہا گیا ہے؟ پہلے آپ نے یہ بتانا ہے کہ کیسے نظرثانی درخواست میں نئے گراؤنڈز لے سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ رولز سپریم کورٹ نے خود آئین کے تحت بنائے ہیں، سپریم کورٹ کرمنل اور سول دائرہ اختیار سے باہر اختیارات استعمال نہیں کر سکتا۔

وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے نظرثانی کے اختیار کا آرٹیکل 188 اختیارات کو محدود نہیں کرتا، بڑھاتا ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آئین سپریم کورٹ کو اپنے فیصلوں پر نظرثانی کی اجازت دیتا ہے، اب آگے چلیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 4 اپریل کو فیصلے میں 14مئی کو پنجاب میں انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔

14 مئی کی ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں ہو سکا، 3 مئی کو الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے پر نظرثانی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے انتخابات میں تاریخ دینے پر اعتراض اٹھایا تھا۔

سپریم کورٹ نے 15 مئی کو کیس کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button