
تازہ ترینخبریںپاکستان سے
پی ٹی آئی کے 123 کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات معطل کر کے رہا کرنے کا حکم
لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 123 کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات معطل کر کے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس انوار الحق نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کی۔
فیصل آباد کے 123 پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔