تازہ ترینخبریںدنیا

پاک ایران تعلقات پر امریکا کا تبصرے سے گریز

امریکا نے پاک ایران تعلقات پر کسی بھی تبصرے سے گریز کیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ملاقات پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ 20 برس سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں امریکا ہی آگے رہا۔

ترجمان کے مطابق پاک امریکا دوطرفہ تعلقات میں پاکستان کی اقتصادی ترقی، ماحولیات اور توانائی ہماری ترجیحات ہیں۔

واضح رہے کہ جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ردیگ پشین کے مقام پر بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کیا، جس میں ایران سے 100 میگاواٹ بجلی کی ٹرانسمیشن لائن پولان گبد کا بھی افتتاح کیا گیا۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر سے مفید اور مثبت گفتگو ہوئی، ایران کے ساتھ فری ٹریڈ کو جلد حتمی شکل دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button