تازہ ترینخبریںسیاسیات

حکومتی اتحاد کی اسلام آباد میں دھرنے کی تیاری جاری

پی ڈی ایم نے کل سپریم کورٹ کے باہر ریڈ زون میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے اور دفعہ 144 کے باوجود حکومتی اتحاد کی اسلام آباد میں دھرنے کی تیاری جاری ہے۔

پی ڈی ایم نے کل سپریم کورٹ کے باہر ریڈ زون میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے اور دفعہ 144 کے باوجود حکومتی اتحاد کی اسلام آباد میں دھرنے کی تیاری جاری ہے۔

پی ڈی ایم کی جانب سے اسلام آباد انتظامیہ کو اجازت کے لیے درخواست دے دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے نام درخواست پر طارق فضل، مولوی عبداللہ اور ملک ابرار کے دستخط ہیں۔ یہ درخواست ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے نام دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت چار یا چار سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد ہے۔

ضلع انتظامیہ نے تاحال اسلام آباد میں دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن اب تک واپس نہیں لیا ہے اور پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں احتجاج کے لیے دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن واپس لینا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اسلام آباد کی انتظامیہ تذبذب کا شکار ہے۔ ایک جماعت کو اجازت نہ دینا اور دوسری جماعت کو اجازت دینا انتظامیہ کے لیے مشکل مرحلہ ہے۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ اور پولیس کو وزارت داخلہ کی گائیڈ لائن کا انتظار ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button