تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

عدلیہ سے اظہار یکجہتی، پی ٹی آئی نے ملک گیر مظاہروں کی کال دے دی

پاکستان تحریک انصاف نے یوسی سطح پر ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی کال دے دی ہے آج شام مظاہرے کیے جائیں گے۔

عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے یوسی سطح پر ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی کال دے دی ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی لاہور کے صدر امتیاز شیف نے کہا ہے کہ آج شام یوسیز سطح پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے جس میں عدلیہ سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عدلیہ بچاؤ کے نام سے تمام کارکنان کو ہر یو سی کے اندر پُر امن مظاہرہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان کو رہا کرنے کے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد پی ڈی ایم نے کل (پیر) کو سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔

مظاہرے میں شرکت کے لیے کراچی سے قافلہ اسلام آباد کے لیے روانہ ہوچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button