تازہ ترینخبریںپاکستان

‘صحافت کا عالمی دن ارشد شریف کے نام’

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے صحافت کے عالمی دن کو ارشد شریف کے نام کرتے ہوئے کہا پاکستان کی صحافت اپنے بدترین دور سے گزر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ صحافت کا عالمی دن ارشد شریف کے نام ہے ، یہ دن ایسے وقت منایاجارہاہےجب ریاستی جبرعروج پر،صحافت پابندسلاسل ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک طرف نوجوان صحافی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں اور دوسری طرف صحافیوں کی خرید و فروخت کی منڈی لگی ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان کی صحافت اپنے بدترین دور سے گزر رہی ہے، ہمارا عزم ہے کہ ملک میں صحافت کو آزاد کرائیں گے۔

خیال رہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا دن منایاجارہا ہے، آزادی صحافت کے عالمی دن پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں قومی سیمینار ہوگا ، قومی سیمینار پی ایف یوجے،پارلیمنٹیرینزکمیشن انسانی حقوق کےاشتراک سے ہوگا۔

موضوع’’ڈیجیٹل ٹیکنالوجی،سوشل میڈیاکےآزادی اظہار اور انسانی حقوق پراثرات‘‘ہوگا ، قومی سیمینار آج نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں سہ پہر3بجے ہوگا، قومی سیمینار کا مقصدانسانی حقوق کیلئے آزادی اظہار کے مستقبل کا تعین کرنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button