تازہ ترینخبریںسیاسیات

قوم کو پتہ چل جائے گا کہ شریف برادران کتنے بڑے منافق ہیں، پرویز الہٰی

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ قوم کو جلد پتہ چل جائے گا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کتنے بڑے منافق ہیں۔

پی ٹی آئی کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو گجرات کی اینٹی کرپشن عدالت نے عبوری ضمانت میں 23 مئی تک توسیع دے دی۔ اس موقع پر عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ محسن نقوی جھوٹ کا پلندہ ہے۔ ایک طرف مذاکرات تو دوسری جانب چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ قوم کو جلد پتہ چل جائے گا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کتنے بڑے منافق ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومتی ایوانوں کا زمینی حقائق سے کوئی رابطہ نہیں ہوتا۔ ان کا خیال ہے وہ ہمیں ورغلا کر مذاکرات کریں گے اور نشانہ بھی بنائیں گے۔ ہمیں اور ہماری قیادت کو پتہ ہے کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا ہے اب سب کچھ واضح ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button