تازہ ترینخبریںپاکستان

بارشوں اور سیلاب کے بعد بلوچستان کا سندھ سے زمینی رابطہ منقطع

بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے بعد ڈھاڈر کے قریب پنجرہ پل کا عارضی راستہ بہہ گیا، پل بہہ جانے کے بعد دونوں اطراف سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر کے قریب گزشتہ روز پنجرہ پل کا عارضی راستہ سیلابی پانی میں بہہ گیا جس کے بعد سندھ کا بلوچستان سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

دونوں اطراف سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کچھی بولان کا کہنا ہے کہ پنجرہ پل کے عارضی راستے کی بحالی کا کام جاری ہے، مشینری پنجرہ پل پر پہنچا دی گئی ہے 2 گھنٹے بعد ٹریفک بحال ہوجائے گا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق بحالی کا کام جلد مکمل کر کے پہلے چھوٹی گاڑیوں کو گزارا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button