تازہ ترینخبریںکاروبار

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 1 فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی ہے، گزشتہ ماہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت گزشتہ 15 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں ایک فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

برینٹ خام تیل 91 سینٹ 1.11 فیصد گر کر 80.75 ڈالر فی بیرل ہو گیا، امریکی خام تیل 91 (1.17) فیصد کم ہو کر 76.96 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت گزشتہ 15 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی تھی۔

ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ روس یوکرین جنگ کے باعث دنیا بھر میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا تھا تاہم اب عالمی مارکیٹ استحکام کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button