تازہ ترینخبریںپاکستان سے

عمران خان کو بطور سابق وزیر اعظم سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بطور سابق وزیر اعظم سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ عمران خان نے بطور سابق وزیر اعظم سکیورٹی فراہمی کیلئے درخواست دائر کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق عدالت پیشی کے موقع پر عمران خان کو سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی خطرات کی مناسبت سے سکیورٹی انتظامات کرتی ہے۔

حکم نامے میں بتایا گیا کہ سکیورٹی فراہم کرتے ہوئے عمران خان پر حالیہ جان لیوا حملے کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے، امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی خطرات کے مطابق عمران خان کو سکیورٹی فراہم کرے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا تھا کہ سکیورٹی انتظامات مناسب ہیں مگر صرف کاغذ کی حد تک ہی ہیں، عمران خان کی سکیورٹی کے حوالے سے معاملات کا ازسر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button