تازہ ترینخبریںسیاسیات

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کی عدالت نے ضمانت منظور کرلی، مقدمے میں شامل ناقابل ضمانت دفعات بھی ختم کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق بھکر پولیس نے آج علی امین گنڈا پور کو سینئرسول جج فوجداری ڈویژن کی عدالت میں پیش کیا جہاں پولیس کی جانب سےمزید10روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، پولیس کا مؤقف تھا کہ ملزم کو واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی کی ریکوری کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

وکلاء کے دلائل سننے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جسے تھوڑی دیر بعد پڑھ کر سنایا گیا، بعد ازاں سینئر سول جج فوجداری ڈویژن نے علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے علی امین گنڈا پور کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور ان کے مقدمے میں شامل ناقابل ضمانت دفعات بھی ختم کردیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایف آئی آر سے دہشت گردی کی دفعات ختم کردی تھیں اور پولیس کو علی امین گنڈا پور کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا تھا،۔

سرگودھاسے واپسی پر علی امین کی ٹانگ میں درد ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، طبی معائنہ کے بعد علی امین کو تھانہ صدربھکر منتقل کردیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button