تازہ ترینجرم کہانیخبریں

پنجاب یونیورسٹی ٹاؤن تھری میں ترقیاتی کام شروع کیے بغیر 2 ارب کے اخراجات، نیب متحرک

پنجاب یونیورسٹی ٹاؤن تھری میں ترقیاتی کام شروع کیے بغیر 2 ارب کے اخراجات پر نیب متحرک ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی ٹاؤن تھری میں 2 ارب کی مبینہ بے ضابطگیوں پر نیب حکام نے ٹاؤن تھری کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

قومی احتساب بیورو نے پی یو ٹاؤن تھری کے ڈویلپر کو پیشی کے لیے نوٹس جاری کر دیا، نیب حکام نے پی یو ٹاؤن تھری کے ڈویلپر سے خریدی گئی زمین کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔

نیب حکام نے ترقیاتی کام شروع کیے بغیر 2 ارب کے اخراجات کی تفصیلات سمیت کمرشل زمین ڈویلپر کے نام منتقل کیے جانے کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں، نیب نے ٹاؤن تھری کی زمین پر فصلوں کی کاشت اور منافع کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

نیب حکام نے پی یو ٹاؤن تھری سے متعلق ڈویلپر کو ایک سوال نامہ بھی بھیج دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button