تازہ ترینخبریںدنیا

انڈین فوجیوں کو قتل کرنے والا بھارتی فوجی ہی نکلا

بھارتی ریاست پنجاب کے بھٹنڈا ملٹری میں 4 فوجیوں کو گولیاں مار کر قتل کرنے کے الزام میں فوجی کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 12 اپریل کو ملٹری میس میں فوجیوں کو ہلاک کرنے والا فوجی نکلا جس نے ساتھیوں کو گولیاں مار کر قتل کیا۔

ضلعی پولیس افسر گلینت سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے اور ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

انڈین فوج کے مطابق ملزم نے پولیس کو دوران تفتیش بتایا کہ اس نے 9 اپریل کی رات کو رائفل چوری کر کے چھپا دی تھی اور 12 اپریل کو اس کا استعمال کیا تھا۔

مقامی پولیس نے بتایا کہ فائرنگ ملٹری اسٹیشن کے اندر صبح 4بجکر30منٹ پرہوئی تاہم یہ کسی فدایان کاحملہ نہیں اندرونی افرادکی طرف سے کی گئی کارروائی ہے جن کا تعلق 80میڈیم رجمنٹ سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button