تازہ ترینخبریںپاکستان

وزارت خزانہ نے قرضوں کی تفصیلی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی

وزارت خزانہ نے قرضوں کی تفصیلی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے قرضوں کی تفصیلی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ فروری 2023 تک سرکاری قرضوں کی کُل رقم 56 ٹریلین روپے تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 34 ہزار 72 ارب روپے کی بانڈز میں سرمایہ کاری کی گئی، 21 ہزار 152 ارب روپے کے ٹی بلز جاری کیے گئے جبکہ دو ہزار 684 ارب روپے کے سکوک بانڈز جاری کیے گئے۔

قرضوں کی تفصیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 3 ہزار297 ارب روپے کے سی ڈی این ایس جاری کیے گئے 22 ہزار 271ارب روپےکےبیرونی قرضےلیےگئے۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2ہزار41ارب روپےکاقرضہ عالمی بانڈزکی مدمیں لیاگیا، ایک ہزار166ارب روپےکےکمرشل قرضےلیےگئے۔

رپورٹ کے مطابق 6ہزار911ارب روپےکےدوطرفہ قرضےلیےگئے، 11ہزار653ارب روپےکےکثیرالجہتی قرضےلیےگئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button