تازہ ترینخبریںپاکستان

مفت آٹا اسکیم: پنجاب حکومت کی جانب سے اعداد و شمار جاری

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں مفت آٹا اسکیم کے دوران 53 ارب روپے مالیت کا آٹا تقسیم کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے مفت آٹا اسکیم اختتام پذیر ہونے پر اعداد و شمار جاری کر دیے، ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 3 کروڑ 10 خاندانوں میں مفت آٹا تقسیم کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مفت آٹا تقسیم مہم میں 53 ارب روپے مالیت کا آٹا تقسیم کیا گیا، 10 کلو گرام آٹے کے 4 کروڑ 39 لاکھ 36 ہزار 648 تھیلے تقسیم کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ 69 لاکھ 82 ہزار 168 تھیلے، دوسرے نمبر پر بہاولپور میں 57 لاکھ 52 ہزار 833 تھیلے اور تیسرے نمبر پر ملتان ڈویژن میں 55 لاکھ 68 ہزار 117 تھیلے تقسیم کیے گئے۔

ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال اور راولپنڈی میں بھی آٹا تقسیم کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button