تازہ ترینخبریںپاکستان

کمشنر قلات ڈویژن کے اسکواڈ کو حادثہ، چار لیویز اہلکار جاں بحق

کمشنرقلات ویژن داؤد خان خلجی کے اسکواڈ کو حادثہ پیش آیا ہے، حادثے میں ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق سوراب کے قریب حاجیکہ کے مقام پر کمشنر قلات ڈویژن داؤد خان خلجی کے اسکواڈ گاڈی کو حادثہ ہوا ہے، حادثے کے نتیجے میں چار لیویز اہلکار جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوئے ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق کمشنر قلات ڈویژن خضدار سے کوئٹہ جا رہے تھے کہ حاجیکہ کے مقام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، حادثے میں جاں بحق و زخمی لیویز اہلکاروں کا تعلق ضلع سوراب سے ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثے میں کمشنر قلات ڈویژن محفوظ رہے۔

اس سے قبل ملک دشمن عناصر نے ایک ہی روز میں دو بار صوبہ بلوچستان کے امن کو تہس نہس کرنے کی مذموم کوشش کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے معروف علاقے سریاب روڈ کے قریب منیر احمد خان اسٹریٹ پر ہوا،دھماکا ایس ایچ او سریاب کی گاڑی کےقریب ہوا، دھماکے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے تاہم ایس ایچ اواحسان اللہ مروت محفوظ رہے۔

اس سے قبل آج افطاری سے تھوڑی دیر قبل کوئٹہ میں شارع اقبال پر بم دھماکا ہوا تھا جس میں چار افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوئے تھے، دھماکے میں ایس پی انویسٹی گیشن صدرکو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button