تازہ ترینخبریںپاکستان

سپریم کورٹ : حافظ قرآن کو اضافی نمبر دینے پر ازخود نوٹس نمٹا دیا گیا

سپریم کورٹ نے حافظ قرآن کو اضافی نمبر دینے پر لیا گیا ازخود نوٹس نمٹا دیا، ازخود نوٹس اور اس کے دیگر اثرات پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں حافظ قرآن کو20اضافی نمبروں پر سپریم کورٹ ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی جس کے بعد حافظ قرآن کو اضافی نمبر دینے پر ازخود نوٹس نمٹا دیا گیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ نے سماعت کی، بینچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر علی نقوی اور جسٹس عائشہ ملک بھی شامل تھے۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ازخود نوٹس غیرمؤثرہونے پرنمٹایا جاتا ہے، ازخود نوٹس اوراس کے دیگر اثرات پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا جائے گا،

اس موقع پر پی ایم ڈی سی کے وکیل افنان کنڈی عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ 20اضافی نمبر سال 2018تک رولز کے تحت دیئے جاتے تھے۔

افنان کنڈی کا کہنا تھا کہ سال 2021میں نئے رولز بنے اور اضافی نمبرز ختم ہو گئے، 20اضافی نمبرز کا معاملہ عملی طور پر ختم ہوچکا ہے۔

ٰجسٹس قاضی فائز عیسی نے ازخود نوٹس میں کیا فیصلہ دیا؟
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سینئیر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں جسٹس امین الدین احمد اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل تین رکنی بینچ نے میڈیکل کالج میں داخلے کیلئے حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبر دینے کے ازخود نوٹس کیس کی دو ہفتے قبل سماعت کی تھی۔

کیس کا فیصلہ دو ایک کے تناسب سے جاری کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان کو خصوصی بینچ بنانے کا اختیار نہیں ہے، چیف جسٹس کے پاس اختیار نہیں کہ وہ بینچ کی تشکیل کے بعد کسی جج کو بینچ سے الگ کریں۔

فیصلے کے مطابق چیف جسٹس اپنی دانش کو آئین کی حکمت کی جگہ نہیں دے سکتے، آئین نے چیف جسٹس کو یکطرفہ اور مرضی کا اختیار نہیں دیا، سپریم کورٹ کے تمام ججز کو اجتماعی طور پر تعین کا کام چیف جسٹس انجام نہیں دے سکتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button