تازہ ترینخبریںسیاسیات

‘سپریم کورٹ کا فیصلہ ، چیف جسٹس نے اپنا نام تاریخ میں رقم کر لیا’

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کافیصلہ آئین پاکستان کی فتح ہے، چیف جسٹس نے اپنا نام تاریخ میں رقم کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویزالٰہی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کافیصلہ آئین پاکستان کی فتح ہے، چیف جسٹس عمرعطا بندیال نےسپریم کورٹ،آئین اورجمہوریت کوبچالیا ہے۔

پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے اپنا نام تاریخ میں رقم کر لیا ہے اور آئین کے محافظ ہونے کا حق ادا کر دیا ہے۔

آج سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت کو دفن کر دیا ہے ،،سپریم کورٹ کےفیصلہ سےپوری دنیا میں ہماری عدلیہ کا وقار بلند ہوا ہے، آج پاکستان کے اندرہی نہیں، پاکستان سے باہر بھی خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔

حکومت نے کوئی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو قوم اس کا منہ توڑ جواب دے گی۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے پنجاب کے پی انتخابات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا بائیس مارچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پنجاب خیبرپختونخوا میں الیکشن تاخیر پر حکم جاری کیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے پنجاب میں چودہ مئی کو انتخابات کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس فیصلے کا کوئی آئینی و قانونی اختیار نہیں تھا، الیکشن کمیشن کےغیر آئینی فیصلےسے تیرہ دن ضائع ہوئے۔

سپریم کورٹ نے معمولی تبدیلی کیساتھ انتخابی شیڈول بحال کردیا اور کہا کاغذات نامزدگی دس اپریل تک جمع کرائے جائیں گے اور حتمی فہرست 19 اپریل تک جاری کی جائے گی بکہ انتخابی نشانات20 اپریل کو جاری کئے جائیں گے۔

سپریم کورٹ نے حکومت کو 10 اپریل تک فنڈز مہیا کرنے اور 21 ارب جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو فنڈ وصولی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button