تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران خان نے پیمرا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تقاریر ٹی وی چینلز پر نشر نہ کرنے پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

عمران خان نے احمد پنسوتہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے توہین عدالت کی درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی جس میں چیرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے پیمرا کی پابندی کا نوٹیفیکیشن معطل کر رکھا ہے لیکن اس کے باوجود ٹی وی چینلز پر نشر کرنے سے روکا جا رہا ہے جو کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے

درخواست گزار نے کہا کہ پیمرا کی جانب سے ٹی وی چینلز کو عمران خان کی تقاریر نشر نہ کرنے کے لیے پریشرائز کیا جا رہا ہے لہٰذا پیمرا چیرمین پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button