تازہ ترینخبریںپاکستان

حکومت کا افغان باشندوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں بسنے والے افغان باشندوں کی نقل و حرکت تھانوں میں اندراج سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، پاکستان میں آباد افغان باشندوں کی نقل و حرکت کے حوالے سے نئی پالیسی بنا لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئی پالیسی کے مطابق افغان پناہ گزین کسی بھی جگہ آزادانہ نقل وحرکت نہیں کر سکیں گے ، ان کی نقل و حرکت تھانوں میں اندراج سے مشروط ہو گی، افغان باشدوں کیلئے  اسلام آباد، تمام صوبوں اور ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کیلئے انٹری کروانا لازم ہو گا۔

ذرائع نے بتایا کہ دوسرے صوبے یا شہر میں سفر کی صورت میں افغان باشندوں کو متعلقہ تھانے کو پہلے سے آگاہ کرنا ہوگا ، نئے شہر میں جانے کا مقصد اور پتہ سے بھی تھانہ کو آگاہ کرنا ہوگا، تمام افغان باشندوں کا ڈیٹا ایک ہی جگہ جمع کیا جائے گا ،سرحد پر انٹری کے نظام کو موثر بنایا جائے گا، افغانیوں کو ویزا یا رہائشی اجازت نامہ کی مدت ختم ہونے پر واپس جانا ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button