تازہ ترینخبریںپاکستان

موٹرسائیکل سوار کو سو روپے سستا پیٹرول دینے کی اسکیم

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے اعلان کیا کہ موٹرسائیکل سوار کو سو روپے سستا پیٹرول دینے کی اسکیم لارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غریب عوام کو سستے پیٹرول کی ‏خوشخبری سنا دی۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ موٹرسائیکل سوار کو سستا پیٹرول دینے کی اسکیم لارہے ہیں ، وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر بڑی گاڑی والوں سے زیادہ وصول کرکے غریب کو ریلیف دیں۔

وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ حکومت بہت جلد ‏موٹرسائیکل اور چھوٹی کار رکھنے والوں کو کم از کم ایک سو روپے فی لیٹر سستا پیٹرول ‏فراہم کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ امیر کا پاکستان الگ اور غریب کا الگ کر دیا ہے،امیر کو مہنگا پیٹرول دیں گے اور مہنگے پیٹرول کے پیسوں ‏سے غریب کو سستا پیٹرول دیں گے۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے بتایا کہ اس ملک میں ملک22 کروڑ میں سے 21 کروڑ غریب ہیں، ایک موٹرسائیکل رکھنے والے کو اکیس لیٹر ماہانہ اور ‏چھوٹی گاڑی رکھنے والے کو تیس لیٹر سستا پیٹرول فراہم کریں گے۔

زمان پارک میں ‏ہونے والے واقعات پر وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں وہ طاقتورہیں تو ان پر ‏غریبوں والے قوانین کیسے لاگو ہوسکتے ہیں۔

ثاقب نثار کی آڈیو کے حوالے سے ان کو کہنا تھا کہ مریم نواز کے حوالے ‏سے ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کی تحقیقات ہونی چاہئیں اور مقدمہ درج ہونا چاہئیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button