تازہ ترینخبریںپاکستان

اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر درخواست دائر

اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خدشے کے پیش ںظر اسدعمر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے نیب سمیت کسی بھی ادارے کوگرفتاری سے روکا جائے۔

درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آج ہی سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم نے اسلام آباد ہائیکور ٹ سے رجوع کر لیا ، خواجہ حارث ،فیصل فرید ودیگروکلانے آرٹیکل 189 کے تحت درخواست جمع کرا دی۔

جس میں عمران خان کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے اور عمران خان کی گرفتاری کو عدالت کی پیشگی اجازت سے مشروط کرنے کی استدعا کی گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button