تازہ ترینخبریںپاکستان

انسداد دہشت گردی کے انتظامی جج نے زمان پارک کے سرچ وارنٹ جاری کیے

لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے انتظامی جج نے زمان پارک کے سرچ وارنٹ جاری کیے، تلاشی کی اجازت نہ ملنے پر اہلکار گھر میں داخل ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے زمان پارک میں آپریشن پر وضاحت دیتے ہوئے کہا انسداد دہشتگردی کے انتظامی جج کی جانب سے سرچ وارنٹ جاری کیے گئے، تلاشی کے لیے سرچ وارنٹ کیساتھ زمان پارک پہنچے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سرچ وارنٹ کے باوجود تلاشی کی اجازت نہ ملنے پر اہلکارگھرمیں داخل ہوئے، گھر کے اندر داخل ہوتے وقت سب سے آگے لیڈی پولیس اہلکار تھیں۔

خیال رہے پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں آپریشن کیا اور پولیس دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی۔

رہائش گاہ کے بیرونی حصوں میں قائم کیمپس اکھاڑ پھینکے اور دس سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس ٹیم نے مکان کے اندرونی حصے میں بھی داخل ہونے کی کوشش کی لیکن دروازوں پر تالوں کے باعث اندر داخل نہ ہوسکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button