Uncategorizedتازہ ترینخبریںپاکستان

اسلام آباد کی عدالت میں عمران خان کی پیشی، پولیس حکام کا بڑا فیصلہ

 چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سیشن عدالت میں پیشی کے حوالے سے سیکیورٹی کے معاملے پر پولیس افسران سرجوڑ کر بیٹھ گئے۔

آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں پولیس افسران کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں تمام زونز کے افسران شریک ہوئے اور شہر میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی کل ایف ایٹ کچہری میں پیشی کے موقع پر کچہری کو سیل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

فیصلے میں یہ طے کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی آئی کے کارکنان سمیت کسی بھی غیر متعلقہ افراد کو کچہری کے احاطے میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی، پولیس حکام نے بتایا کہ عمران خان کی ایف 8 کچہری میں پیشی کے موقع پر
تین سو اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ معطل کردیئے اور پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ہے۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات ہیں، جس پر وکیل خواجہ حارث نے بتایا کہ بائیومیٹرک کا واٹس ایپ کاپی مل گیا ہے۔

جس کے بعد عدالت نے عمران خان کی درخواست پر اعتراضات دور کر دیئے، وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ عدالتی احکامات پر انڈر ٹیکنگ سیشن عدالت میں پیش کر دیئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button