تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

نواز شریف باہر بیٹھ کر عمران خان اور عدلیہ کیخلاف مہم چلا رہے ہیں

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ نواز شریف باہر بیٹھ کر عمران خان اور عدلیہ کیخلاف مہم چلا رہے ہیں۔

پرویز الٰہی سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سینیٹر ذیشان خانزادہ کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت پنجاب اور کے پی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ قانون اور عدلیہ کا احترام کیا ہے جبکہ نااہل حکمران آئین کو پامال کرکے جمہوریت کو داغدار کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کیخلاف مقدمات ن لیگ کی ذاتی انا کی بنیاد پر قائم ہوئے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آئی ایم ایف کو بھی نااہل حکمرانوں پر اعتماد نہیں ہے عوام پر مہنگائی کے بم گرا کر آئی ایم ایف کو خوش کررہے ہیں۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ حکمران سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق الیکشن کروائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button