تازہ ترینخبریںپاکستان

بم دھماکہ میں بازوں سے محروم ہونے والے بچے کی کور کمانڈر پشاور سے ملاقات

 

شمالی وزیرستان (رپورٹ آدم خان وزیر سے) شمالی وزیرستان سپین وام کا رہائشی 11 سالا طالب علم ضیاء الرحمان نے کور کمانڈر پشاور سے ملاقات کی،

ان کے ہمراہ پرائیز آف پرفارمنس مسٹر عرفان اللہ جان بھی موجود تھے، جو فاٹا ڈس ایبلڈ ویلفئیر ارگنائزیشن (FDWA) کے صدر بھی ہیں، 11سالا طالب علم ضیاو الرحمان 2021 میں ایک دھماکے میں اپنے دونوں بازو کھو بیٹھا تھا،جو کہ حال ہی میں ایڈوانس ٹیکنالوجی بایونک آرمز سے دونوں بازوں بحال کئے گئے،

کورکمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے طالب علم سے صحت اور تعلیم کے حوالے سے گفتگو کی،11 سالا طالب علم ضیاء الرحمان نے کور کمانڈر پشاور کا شکریہ ادا کیا،اور تعلیم حاصل کرنے کے بعد قوم وملک کی خدمت کرنے عزم کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button