ادبتازہ ترینخبریں

نامور شاعر صفدر سلیم سیال کے کلیات کی تقریب پذیرائی 18, مارچ کو ہوگی

تجھ کو مرنا تھا تجھے موت تو آجانی تھی

دکھ تو یہ ہے تیرا قاتل تیرا درباری تھا

جیسے اشعار کے خالق نامور شاعر صفدر سلیم سیال کے کلیات کی تقریب پذیرائی لاہور آرٹس کونسل اور ہمشہری کے زیر اہتمام 18,مارچ کو شام پانچ بجے ادبی بیٹھک ، الحمرا آرٹ سنٹر میں منعقد کی جارہی ہے۔

تقریب کے مہمان خصوصی سید حسن مرتضیٰ (جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی ، سنٹرل پنجاب) جبکہ
مہمان اعزاز خاور محمود کھٹانہ (ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پیپلز لائر فورم پاکستان) ہوں گے ۔

صدارت معروف دانشور ڈاکٹر ناصر عباس نیئر اور نظامت ایڈووکیٹ خالد ہاشمی کریں گے ، معزز مقررین  میں ڈاکٹر عمران ظفر ، پروفیسر طارق ہاشمی ، شہزاد نیئر اور ڈاکٹر غافر شہزاد شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button